صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2278 حدیث مرفوع مکررات 38 متفق علیہ 19
خالد بن مخلد، سلیمان بن بلال، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ نے فرمایا کہ غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ عورت کے رحم میں کیا ہے، اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہونے والا ہے اور نہ اللہ کے سوا کوئی جانتا ہے کہ بارش کب ہو گی اور نہ سوائے اللہ کے کسی کو علم ہے کہ وہ کس زمین میں مرے گا اور نہ اللہ کے سوا کوئی جانتا ہے کہ قیامت کب آئے گی۔ صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 2279 حدیث موقوف مکررات 10 متفق علیہ 5
محمد بن یوسف، سفیان، سفیان، اسماعیل، شعبی، مسروق، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ نے کہا کہ تم سے اگر کوئی شخص بیان کرے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا تو وہ جھوٹا ہے اللہ فرماتے ہیں کہ آنکھیں اس کو نہیں دیکھ سکتیں اور جو شخص تم سے کہے کہ آپ غیب جانتے ہیں تو وہ جھوٹا ہے اللہ فرماتا ہے کہ غیب کا علم اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
Comments
Post a Comment