صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 20 حدیث مرفوع مکررات 13 متفق علیہ 2
ابونعیم، سفیان، علقمہ بن مرثد، ابوعبدالرحمن سلمی، حضرت عثمان بن عفان سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں وہ شخص سب سے بہتر ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے
صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 52 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 49 متفق علیہ 17
عبداللہ بن یوسف، مالک، یحیی بن سعید، محمد بن ابراہیم بن حارث تیمی، ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں ایک قوم نکلے گی، جن کے مقابلے میں تم اپنے نماز روزے اور دیگر اعمال کو حقیر سمجھوگے، لیکن وہ قرآن پڑھے گی، جو ان کے گلوں سے نیچے نہ اترے گا، دین سے وہ ایسے نکل جائے گی، جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے کہ شکاری کو نہ پیکان میں کچھ معلوم ہے اور نہ ڈنڈی میں کچھ لگا ہوا محسوس ہو اور نہ ہی پر پر کچھ اثر ہوا، البتہ سو فار پر کچھ شبہ سا ہو۔
Comments
Post a Comment